Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

ایٹمی حملے سے بچنے کیلئے بھارتی گائے کا گوبر استعمال کریں گے

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2019 03:41pm
سائنس

ایک بھارتی افسر نے ایسی انوکھی منطق پیش کردی جس کو سننے کے یقیناً بعد آپ کی ہنسی نہیں رُکے گی، اس افسر کا کہنا ہے کہ گائے کا گوبر انہیں ایٹمی حملے کے بعد جوہری تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھے گا۔

ایک ٹی وی شو کے دوران بھارتی سول ڈیفنس کے افسر نے یہ بیان دیا اور اب پورے سوشل میڈیا پر اس کا مذاق بنا ہوا ہے۔

اپنے بیان میں اس افسر نے کہا کہ جب وہ ناگپور بم ڈسپوزل کی ٹریننگ کیلئے گیا تو وہاں بتایا گیا کہ امریکا نے ایٹمی بم گرنے کی صورت میں اپنی 40 فیصد آبادی کو تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مہنگے سینٹرز بنا رکھے ہیں جس پر ہم نے پوچھا کہ بھارت اس سے اپنے آپ کو کیسے بچا سکتا ہے؟

اس افسر نے مزید کہا کہ وہاں ہمیں جواب ملا کہ کھائی کھودیئے، اس پر لکڑی کی بَلیاں رکھیئے، پتے رکھیئے اور اس کے اوپر گائے کے گوبر کی ڈیڑھ فٹ تک کی تہہ لگا دیں تو بھارت جوہری تابکاری سے بچ جائے گا۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ ناسا بھی اس کی تصدیق کرچکا ہے کہ ایٹمی تابکاری سے گائے کا گوبر بچاتا ہے۔

اس تمام تر گفتگو کے دوران شو کے میزبان مزاحیہ مسکراہٹ جبکہ دیگر سیاسی مہمان بھی ہنستے ہوئے دکھائی دیئے۔ میزبان نے اسی مزاحیہ مسکراہٹ کے ساتھ اس بات کو بھی دہرایا کہ گائے کے گوبر کے ذریعے ایٹمی تباہی روکی جاسکتی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ناسا نے بلاشبہ ثابت کردیا ہے کہ گائے کا گوبر جوہری تابکاری سے بچاتا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کو بھی واضح کیا کہ مذہب پر تنقید نہیں کی گئی ہے اس کا احترام برقرار ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div