Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آئی پی ایل کی تاریخ کے 10 بڑے تنازعات

شائع 13 اپريل 2018 11:18am

iipl

انڈین پریمیئر لیگ ہمیشہ سے ہی تنازعات کا گڑھ رہی ہے۔ کرکٹ کے اس ٹورنامنٹ میں پیسہ اور کرکٹ تو عنصر تھے ہی لیکن تنازعات خود ہی کہیں سے پھوٹ پڑے اور آج تک اس کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ آج ہم آپ کو آئی پی ایل کے 10 بڑے تنازعات سے آگاہ کریں گے جو سال 2008 سے اب تک وجود میں آئے۔

سری سانتھ کے منہ پر ہربھجن کا تھپڑ

یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں ہونے والا سب سے پہلا اور سب سے ذیادہ زیر بحث آنے والا تنازعہ تھا۔ جب کِنگز الیون پنجاب نے ممبئی انڈئنز کو موہالی میں شکست دی تو ہربھجن سنگھ نے سری ناتھ کو ایک تھپڑ رسید کیا تھا۔ اس وقعہ کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی لیکن بی سی سی آئی کی تحقیقات نے ہربھجن پر پابندی عائد کر دی تھی۔

رویندرا جڈیجہ پر پابندی

بھارت کے معروف آل راؤنڈرز میں سے ایک رویندرا جڈیجہ سال 2010 میں آئی پی ایل سے ایک پابندی کے تحت باہر کر دئے گئے تھے۔ ان پر یہ الزام تھا کہ وہ اپنی ٹیم راجھستھان رائلز کو چھوڑ کر بغیر بتائے دوسری ٹیم میں شمولیت کا معاہدہ سائن کرنا چاہ رہے تھے۔ انہوں نے پابندی کے خلاف اپیل دائر کی مگر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

للِت مودی معزولی

آئی پی ایل کے اصل بانی اور صدر کو سال 2010 میں سیریز کے معاملات سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ پیسے کی ہیرا پھیری اور دھوکے بازی میں ملوث ہیں۔ آئی پی ایل 3 کی پریزینٹیشن سے چند لمحات قبل ہی بی سی سی آئی کی طرف سے للِت مودی کو برطرف کردیا گیا اور باقاعدہ مقدمہ درج کروایا گیا۔

سورو گنگولی کی معزولی

ایک تنازعے میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سے سارو گانگولی کو نکالا گیا تھا۔ ٹیم کی نیلامی میں شاہ رخ خان کی کمپنی نے اپنی ٹیم میں سارو کی بولی نہیں لگائی۔ جس پر سورو کے مداح ان کے لئے سڑکوں پر نکل آئے تھے اور ٹیم کو ان کے بغیر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ٹیم کوچی کی برطرفی

کیرالا شہر کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کوچی کو اس کرکٹ سیریز میں ایک سال کھیلنے کے بعد ہی برطرف کردیا گیا تھا۔ ٹیم کی برطرفی بی سی سی آئی کی طرف سے ٹیم کی ملکیت سے متعلق مسائل کی وجہ سے کی گئی۔ اس کے علاوہ ٹیم اگلے سیزن کی فیس ادا کرنے کے قابل بھی نہیں تھی۔ اس ٹیم کی آئی پی ایل میں شمولیت بھی ایک بڑا تنازعہ تھا جس میں کیبنٹ منسٹر ششی تھرور بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

شین وارن پر جرمانہ

سال 2011 میں شین وارن کی آر سی اے کے صدر سنجے ڈکشت کے ساتھ منہ ماری ہوئی۔ سنجے ڈکشت نے شین وارن کے خلاف شکایت درج کروائی کہ انہوں نے سنجے کو بھرے مجمعے میں گالی دی۔ دونوں اطراف کا مؤقف سننے کے بعد بی سی سی آئی نے شین وارن پر 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا۔

شاہ رخ خان پر پابندی

بولی وڈ سُپر اسٹار اور کلکتہ نائٹ رائیڈر کے مالک شاہ رخ خان بھی ایک تنازعے کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے سکیورٹی گارڈ سے اس بات پر جھگڑا کیا کہ اس نے ان کے بچوں کو کھیل کے میدان میں گھسنے سے کیوں منع کیا۔ یہ جھگڑا قومی سطح پر اٹھایا گیا تھا۔ اس کے بعد اس میدان میں پانچ سال کے لئے شاہ رخ خان کا داخلہ بند کردیا گیا۔

سری لنکن کھلاڑیوں پر چنائی میں کھیلنے پر پابندی

آئی پی ایل کے چھٹے سال 2013 میں تامل ناڑو کے چیف منسٹر جَیا للیٹھا نے سری لنکن کھلاڑیوں پر چنائی میں کھیلنے پر پابندی لگائی تھی۔ یہ قدم سری لنکن تاملوں کے ایک مسئلے پر اٹھایا گیا تھا جو سیاسی رُخ اختیار کرتا جا رہا تھا۔ اس تنازعے میں حیرت کی بات یہ تھی کہ آئی پی ایل کی انتظامی کاؤنسل کو اس فیصلے کی پیروی کرنی پڑی۔ سری لنکن ٹیم کے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے سمیت پورے 13 کھلاڑیوں کو چنائی میں کھیلنے کی اجازت نہیں تھی۔

ویرات کوہلی کی اے سی ایس یو پروٹوکول کی خلاف ورزی

انوشکا شرما اور ویرات کے بیچ جب سے دوستی بڑھنی شروع ہوئی تب سے انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کی فرسٹ لیڈی کا خطاب دے دیا گیا تھا۔ ایک میچ کے دوران ویرات انوشکا سے ملنے تماشائیوں کے اسٹینڈ میں چلے گئے۔ اس کے بعد انہیں پروٹوکول کی خلاف ورزی کا مجرم ٹہرایا گیا۔ البتہ بی سی سی آئی نے اس معاملے کو معمولی نوعیت قرار دے کر انہیں معاف کردیا۔

Thanks to Bollywood Papa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div