Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

امام الحق نے بھی اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کروالیا

شائع 27 جولائ 2018 06:44am

imam

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان رواں ماہ کھیلی گئی 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں جہاں پاکستانی ٹیم نے کئی ریکارڈ پاش پاش کئے وہیں نوجوان اوپنر امام الحق نے بھی سیریز کے آخری میچ میں شاندار سنچری اسکور کرکے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

انہوں نے 105 گیندوں پر 110 رنز کاننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ پاکستان کے نوجوان بلے باز نے بے حد مختصر عرصے میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ گزشتہ 9 متواتر اننگز میں ان کی چوتھی ون ڈے سنچری تھی۔ اس سے قبل ماضی میں کوئی اور بلے باز اپنے نام یہ اعزاز نہیں کرسکا ہے۔

امام الحق نے زمبابوے کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 3 سینچریاں اسکور کیں۔ سیریز کے پہلے میچ میں 128، چوتھے میں 113 اور پانچویں میں 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

اس طرح امام الحق اپنے کیریئر میں 9 میچز کھیل کر 4 سنچریاں اسکور کرنے والے واحد بلے باز بن گئے ہیں۔ امام اب تک 9 میچوں میں 68 کی اوسط اور 88 اعشاریہ 31 کے اسٹرائیک ریٹ سے 544 رنز بنا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div