Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

شعیب ملک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹارمنٹ کا اعلان

شائع 04 نومبر 2015 06:46am

shoaib-ann-test-1

پانچ سال کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کرنے والے آل راوٴنڈرشعیب ملک نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔کہتے ہیں نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم میں راہ ہموارکرنا چاہتا ہوں۔ تمام ترنظریں دو ہزار انیس کے عالمی کپ پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔شارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران قومی آل راوٴنڈر شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا صحیح وقت آ گیا ہے،اسٹار کرکٹرنے مزید کہاکہ ون ڈے کرکٹ پر زیادہ فوکس کرنا چاہتا ہوں،، میری جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں موقع دیا جانا چاہیے،شعیب ملک انگلینڈ کیخلاف شارجہ اسٹیڈیم میں اپنے کیرئیر کا پینتیسواں اور آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کیرئیر میں اٹھارہ سو اٹھانوے رنز بنائے اور انیس وکٹیں بھی حاصل کیں۔شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ سال بعد دھماکے دارکم بیک کرتے ہوئے ابوظبی ٹیسٹ میں ڈبل سینچری بنائی تھی۔اورشارجہ ٹیسٹ میں بیسٹ باوٴلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینتیس رنز کے عوض چارشکار بھی کیے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div