Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وہ ریکارڈ جو فخر اور بابر کے پاس ہیں مگر ویرات کے پاس نہیں

شائع 27 اکتوبر 2018 08:07am

0

بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی ہر گزرتے دن کے ساتھ ریکارڈز پر ریکارڈز داغتے جارہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں اب بھی کچھ ریکارڈز ایسے ہیں جو ان کی بُک میں شامل نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں اب تک 36 سنچریاں بنا چکے ہیں لیکن وہ اب تک ڈبل سنچری اسکور کرنے سے محروم ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سینچری اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں روہت شرما، ورندر سہواگ، کرس گیل، سچن ٹنڈولکر، مارٹن گپٹل اور فخر زمان شامل ہیں۔ اس فہرست میں روہت شرما وہ واحد بلے باز ہیں جو 3 مرتبہ 200 کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں۔

ویرات کوہلی اب تک دو میچز میں دو لگاتار سنچریاں کئی مرتبہ اسکور کرچکے ہیں مگر ابھی تک وہ سنچریوں کی ہیٹرک اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جارہی حالیہ سیریز میں ان کے پاس لگاتار تین سینچریاں داغنے کا سنہری موقع ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں میں 3 سینچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ سری لنکا کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر کمار سنگاکارا 2015 ورلڈکپ میں لگاتار چار سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ 

کسی ایک سیریز یا ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز آسٹریلیا کے گریگ چیپل کے پاس ہے جنھوں نے ورلڈ سیریز 1980 کے 14 میچوں میں 686 رنز اسکور کیے تھے۔

جبکہ ویرات کوہلی نے ایک سیریز میں اب تک زیادہ سے زیادہ 558 رنز اسکور کیے ہیں۔

واضح رہے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div