Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

کیویز کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی پاکستان کے نام

شائع 02 نومبر 2018 07:24pm

sarfarazimageee

پاکستان کرکٹ ٹیم نے  کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر ہوا۔ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور پاکستان کو 154 رنز کا ہدف دیا۔

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پرپر کھیلا جارہا ہے ،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 153 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے کولن منرو 44،کین ولیم سن 37 اور کیورے اینڈرسن 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز عمدہ پرفارمنس رہی ۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا ۔پہلی وکٹ 24رنز  پر فخر زمان کی گری ۔

دوسری وکٹ پربابر اعظم اور آصف علی نے 56رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اور اسکور 96رنز تک پہنچادیا، تاہم چالیس کے اسکور پر بابر اعظم بھی واپس پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 114 کے اسکور پر گری، آصف علی 38 رنز  پر بولڈ ہوگئے۔

تاہم پاکستان نے ہدف ایک سو چوون رنز کا ہدف آخری اوور میں ایک ٹف مقابلے کے بعد حاصل کرلیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div