Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کیوی بلے بازوں نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

شائع 07 نومبر 2018 11:17am

00

ہیملٹن: کیوی بلے بازوں نے لسٹ اے ایک روزہ کرکٹ میں ایک اوور کے دوران سب سے زیادہ 43 رنز بٹور کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جو کارٹر اور بریٹ ہیمپٹن نے مشترکہ طور پر 2 نو بالز پر مشتمل ایک اوور میں 6 چھکے اور ایک چوکا رسید کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

دونوں بلے بازوں نے بدھ کے روز سینٹرل ڈسٹرکٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے نادرن ڈسٹرکٹ کے خلاف ہیملٹن میں کھیلے گئے فورڈ ٹرافی کے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

سینٹرل جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے میڈیم فاسٹ بولر ولیم لوڈِک وہ بدقسمت بولر تھے جنہیں دونوں کیوی بلے بازوں نے ایک اوور میں 6 چھکے ایک چوکا جَڑ کر نیا ریکارڈ بنایا۔

اس اوور سے قبل اس بدقسمت گیند باز نے 9 اوورز میں 42 رنز کے دے کر ایک وکٹ حاصل کر رکھی تھی جبکہ دسویں اوورز میں انہیں 43 رنز پڑے اور ان کے میچ فیگرز بگڑ گئے۔

ان کے اسپیل کا اختتام 10 اوورز میں 85 رنز دے کر ایک وکٹ پر ہوا۔ اس سے قبل یہ اعزاز زمبابوے کے جارح مزاج بلے باز ایلٹن چگمبورا کے پاس تھا جنہوں نے ایک اوور میں 39 رنز اسکور کئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div