Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وہ کرکٹرز جو پیدا کہیں ہوئے اور کرکٹ کہیں کھیلی۔۔۔

شائع 19 فروری 2016 12:02pm

mix-plate

آج ہم آپ سے ان کرکٹرز کا ذکر کرنے جارہے ہیں جو پیدا تو کسی اور ملک میں ہوئے مگر بین الاقوامی کرکٹ میں نمائندگی کسی اور ملک کی کی ہے۔یقیناََ آپ یہ جان کر حیران تو ہونگے مگر آپ کی کرکٹ کے حوالے سے معلومات میں بھی اضافہ ہوگا تو آئیے جانتے ہیں کہ وہ کونسے کرکٹرز ہیں جنہوں نے اپنے ملک کے لئے نہیں بلکہ دوسرے ملک کے لئے کرکٹ کھیلی۔

عمران طاہر ۔۔جنوبی افریقہ

IT

سب سے پہلے اس کھلاڑی کا ذکر کرتے ہیں جو کافی عرصے سے جنوبی افریقہ کی فتوحات میں اپنا کرادار ادا کر رہا اس کا نام عمران طاہر ہے اور ان کا تعلق کسی اور ملک سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے ۔وہ پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنے کریئر کا آغاز دو ہزار گیارہ میں کیا۔

کیون پیٹرسن ۔۔انگلینڈ

KP

کیون پیٹرسن انگلینڈ کے کافی کامیاب بلے بازوں میں شمار کئے جاتے ہیں اور انگلینڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ ان کا تعلق انگلینڈ سے نہیں بلکہ جنوبی افریقہ سے ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کے شہر پیٹر میرٹز برگ میں پیدا ہوئے انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے اپنا پہلا میچ زمبابوے کے خلاف دوہزار چار میں کھیلا۔

ڈرک نینس۔۔آسٹریلیا

DN

ڈرک نینس ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے دو ملکوں کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ہے انہوں نے اپنا پہلا میچ نیدرلینڈ کے لئے انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے آسٹریلین ٹیم کو جوائن کر لیا اور اگست دو ہزار نو میں اسکاٹ لینڈکے خلاف میچ میں شرکت کی۔

عادل رشید۔۔انگلینڈ

AR

عادل رشید پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر ہیں کیونکہ ان کی فیملی کا تعلق پاکستان سے تھا۔ ان کی فیملی کا تعلق میر پور آزاد کشمیر سے تھا اور وہ انیس سو سڑسٹھ میں پاکستان سے ہجرت کرکے برطانیہ میں قیام پذیر ہوگئے۔انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے اپنے کریئر کا آغازدو ہزار نو میں کیا۔

جوناتھن ٹراٹ۔۔انگلینڈ

JT

یہ بھی انگلینڈ کے ایک کرکٹر ہیں اور کیون پیٹرسن کی طرح ان کا تعلق بھی جنوبی افریقہ سے ہے وہ کیپ ٹاؤن میں پیدا ہوئے لیکن انہوں نے بین الاقومی کرکٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ۔ان کے کریئر کا آغاز انگلینڈ کی جانب سے دو ہزار نو میں ہوا جوناتھن ٹراٹ ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جن کی ایک روزہ کرکٹ میں بیٹنگ اوسط پچاس سے زائد ہے۔

ایون مورگن۔۔انگلینڈ

morgan

ایون مورگن بھی انگلینڈ کی جانب سے کرکٹ کھیلتے ہیں اور ان کے موجودہ ٹی ٹوئنٹی کپتان بھی ہیں یہ بھی ان کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروا چکے ہیں جو دو ملکوں سے کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ ایون مورگن آئرلینڈ میں پیدا ہوئے اور کرکٹ کا آغاز بھی آئرلینڈ میں ہی کیا وہ دو ہزار تین سے دوہزار نو تک آئرلینڈ کے لئے ہی کھیلتے رہے اوراس کے بعد سے لے کر اب تک انگلینڈ کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

سکندر رضابٹ۔۔زمبابوے

SRB

سکندر رضا بٹ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے لیکن ان کا کرکٹ کریئر زمبابوے میں شروع ہوا پاکستان کی جانب سے نہیں بلکہ زمبابوے کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا۔ ان کے ٹیسٹ کریئر کا آغاز پاکستان کے خلاف دو ہزار تیرہ میں ہوا۔

عثمان خواجہ۔۔آسٹریلیا

UK

عثمان خواجہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ہیں لیکن ان کی پیدائش آسٹریلیا میں نہیں بلکہ پاکستان کے شہر اسلام آباد میں ہوئی ۔ان کا پورا نام عثمان طارق خواجہ ہے انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز دوہزار گیارہ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا۔

گلبدین نائب۔۔افغانستان

GN

گلبدین نائب پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے لیکن انہوں نے بھی کرکٹ کا آغاز کسی اور ملک سے کیا انہوں نے افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے کریئر کا آغاز کیا ۔ان کے کریئر کا آغاز دو ہزار گیارہ میں افغانستان اور کینیڈا کے میچ سے ہوا۔

لیوک لونکی۔۔نیوزی لینڈ

LR

لیوک رونکی بھی ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے دو ملکوں کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہے انہوں نے دو ہزار آٹھ میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی تاہم اب وہ دوہزار تیرہ سے نیوزی لینڈ کی جانب سے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div