Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

تنقیدی کھلاڑی امام الحق عالمی ریکارڈ بنانے کے قریب

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2019 08:06am

Untitled-1

لاہور: قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کی پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت پر بہت سے سوالات اٹھائے جاتے ہیں اور انہیں پرچی قرار دیا جاتا ہے۔

مگر ناقدین کو شائد یہ معلوم نہیں کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے عالمی ریکارڈ کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اورموجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کے باعث سابق ٹیسٹ کرکٹرز پاکستانی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو سفارشی کھلاڑی قرار دے کر ان پر تنقید کررہے ہیں۔

 جبکہ شائقین کرکٹ کی اکثریت بھی ان پر تنقید کرتی ہے، تاہم امام الحق کہتے ہیں کہ تنقید کو مثبت لیتا ہوں اور مجھ پر ہونے والی تنقید بلا جواز ہے اور ایک موقع پر تو وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انضمام الحق کی نوکری ختم ہونے پر مجھے خوشی ہوگی۔

امام الحق پر تنقید کرنے والوں کو شاید یہ معلوم نہیں کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ سے صرف 95 رنز کی دوری پر ہی رہ گئے ہیں۔

اوپنر فخر زمان نے گزشتہ سال 18 اننگز میں 1000 ایک سال اور 45 دن میں بنائے تھے، تاہم امام الحق آج ڈربن ون ڈے میں یہ عالمی ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

23 سالہ امام الحق نے 17 ون ڈے میچوں میں 64.64 کی اوسط سے 4 سنچریوں اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 905 رنز بنائے ہیں، جبکہ 10 ٹیسٹ میچوں میں 483 رنز بنا چکے ہیں۔ جن میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو گزشتہ 6 میں سے 5 ون ڈے انٹر نیشنل میں شکست دی ہے جس میں آکلینڈ میں ورلڈ کپ 2015ء اور 2017ء کی آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں ایجبسٹن برمنگھم کا میچ بھی شامل ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div