Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو 0-3 سے شکست دیدی

شائع 04 فروری 2019 02:55pm

man

سرجیو آگیرو کی شاندارہیٹرک کی بدولت مانچسٹرسٹی آرسنل کو تین ایک سے شکست دے کر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگئی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیسٹر سٹی کو ایک صفر سے پچھاڑ کر مسلسل 10ویں فتح حاصل کرلی۔

مانچسٹرکےاتحاد اسٹیڈیم پرسرجیواگیورونے  کمال پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔پہلےہی منٹ میں گول داغ کرسٹی کوبرتری دلائی۔

چوالیسویں منٹ میں دوسرا گول کیا جبکہ دوسرےہاف میں مزید ایک گول داغ کرسٹی کی جانب سے14ویں ہیٹرک مکمل کی۔

فتح کی بدولت مانچسٹرسٹی پوائنٹس ٹیبل پردوسرےنمبرپرآگئی اورلیورپول سےفاصلہ صرف دوپوائنٹس رہ گیا۔

دوسری جانب مانچسٹریونائیٹڈ نےلیسٹرسٹی کےخلاف ایک صفرسےفتح سمیٹی۔میچ کا واحد گول ریش فورڈ نےنویں منٹ میں اسکورکیا۔

مانچسٹریونائیٹڈ مسلسل دس میچزسےناقابل شکست ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div