Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی ، چیلسی کو ہرا کر پھر سرِ فہرست

شائع 11 فروری 2019 02:15pm

man-city

سرخیو اگوئیرو کی شاندارہیٹرک کی بدولت مانچسٹرسٹی نےچیلسی کو چھ صفرسے آؤٹ کلاس کرکے انگلش پریمیئرلیگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

انگلش پریمیئرلیگ میں مانچسٹرسٹی کےسرخیواگوئیروکی ہیٹرک نے چیلسی کوچھ صفرسےآؤٹ کلاس کردیا۔

اگوئیرونے پریمیئرلیگ میں 11 ہیٹرکس کا ریکارڈ بھی برابرکردیا۔

یہ اگوئیروکی مانچسٹرسٹی کیلئے15ویں ہیٹرک ہے۔

رحیم اسٹرلنگ نے دوگول کرکے فتح میں حصہ ڈالا۔

فتح کی بدولت مانچسٹرسٹی، لیورپول کی جگہ دوبارہ ٹاپ پوزیشن پرآگئی۔

دوسری جانب اٹالین لیگ میں یووینٹس نےساسوؤلوکوتین صفرسےمات دی۔

کرسٹیانورونالڈو نےیووینٹس کی جانب سےاپنا بیسواں گول اسکورکیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سےسمیع کھیدیرا اورکان نےایک ایک مرتبہ گیند کوجال میں پہنچایا۔

یووینٹس سیری آ میں 63 پوائنٹس کےساتھ سرفہرست ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div