Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

قومی رینکنگ اسنوکر:محمد آصف اور ماجد علی فائنل میں پہنچ گئے

شائع 05 نومبر 2015 06:58am

snoker-ho-ja-1

محمد آصف نے محمد بلال کواورماجد علی نے بابرمسیح کو شکست دے کر قومی رینکنگ اسنوکرچیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کو الیفائی کرلیا، حتمی مرکہ آج ہوگا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف اورمحمد بلال کے درمیان چھ فریم تک مقابلہ تین تین فریم سے برابر تھا تاہم اس کے بعد آصف نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور اگلے تینوں فریم جیت کر فائنل کا ٹکٹ کنفرم کیا۔ آصف نے فتح کے دوران بانوے اورچھیانوے کا بریک بھی کھیلا۔ اس سے پہلے ماجد علی نے بابر مسیح کو چھ کے مقابلے میں چار فریم سے ہرایا۔ سیمی فائنل کے فاتح کھلاڑیوں کے درمیان بیسٹ آف ففٹین فریم کا فائنل صبح دس بجے شروع ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div