Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور ہائیکورٹ: پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین معطل

شائع 23 اگست 2019 07:12pm

pppp

 لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا انیس اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کردیا ہے۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد مبین کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

انیس اگست کو نافذ ہونے والا نئے آئین کی معطلی کیلئے درخواست گزار احمد نواز اور منیر احمد نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کردیا گیا ہے۔

گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی ہے جبکہ نیا آئین غیر جمہوری اور جمہوری قوتوں کو محدود کرتا ہے۔

نئے آئین میں احتساب کے عمل کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیا آئین معطل ہونے کے بعد دوہزار چودہ کا پرانا آئین اور گورننگ بورڈ اراکین پھر سے بحال ہوگئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div