Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فاسٹ بولر محمد عامرزندگی کی نئی اننگز کھیلنے کو تیار

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2016 08:20am
شادی کی تقریبات آج سے شروع ہورہی ہیں،20ستمبرکو وہ دلہا بنیں گے - فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:فاسٹ بولر محمد عامرزندگی کی نئی اننگزکھیلنے کو تیارہیں۔ شادی کی تقریبات آج سے شروع ہورہی ہیں۔ 20ستمبرکو وہ دلہا بنیں گے۔

بلے بازوں کی وکٹیں اڑانے والے فاسٹ بولر محمد عامرپاکستانی نژاد برطانوی وکیل نرجس کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔نرجس کے پیارکا باؤنسرعامر کے دل میں گھرکرگیا۔ دونوں کا 2سال قبل نکاح بھی ہوچکاہے۔

محمد عامرکی رسم حنا پیرکے روز ہوگی، منگل کو وہ سنہری شیروانی زیب زتن کریں گے۔ سرپرسہرا سجا کرنرجس کو بیاہ کرگھرلے آئیں گے۔

ولیمہ کی تقریب اکیس ستمبر کو ہوگی جس میں ساتھی کھلاڑی، پی سی بی حکام اورعزیزواقارب شرکت کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div