Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کوچ باسط علی نے محمود حامد کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی

شائع 30 دسمبر 2016 06:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:قومی خواتین ٹیم کے کوچ باسط علی نے سابق کھلاڑی محمود حامد کو تھپڑمارنے پر معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سوئی نادرن گیس اورسوئی سدرن گیس کے درمیان میچ جاری تھا کہ  اچانک باسط علی کے مبینہ تھپڑ کی گونج سنائی دی، باسط علی ایک ٹی وی پروگرام میں تنقید کرنے پرسابق کرکٹر محمود حامد سے لڑپڑے تھے۔

واقع کے بعد سابق کرکٹر محمود حامد نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی۔میڈیا سے گفتگو میں شہریارخان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کسی بھی جسمانی تشدد کی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دن میں تھپڑ مارنے کے بعد باسط علی نے رات کو محمود حامد سے معافی مانگ لی،جس پر محمود حامد نے بھی باسط علی کو معاف کردیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div