Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ٹینس اسٹار سرینا ولیمز  کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا

شائع 30 دسمبر 2016 07:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

معروف ٹینس اسٹارسیرینا ولیمزنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈیٹ کے شریک بانی ایلیکس اوہینین سے منگنی کرلی۔

سیرینا  کو شریک سفر کیا ملا، وہ تو شاعرہ  ہی بن گئیں۔ریڈٹ پر اس خبر کا اعلان انہوں نے نظم کی صورت میں کیا۔

 سرینا نے لکھا کہ ' روم میں جہاں کبھی ہمارے ستارے ملے تھے وہیں پورا دائرہ مکمل ہوگیا، جس میز پر کبھی اتفاق سے بیٹھےتھے آج وہاں ایک ساتھ اپنی خواہش سے بیٹھے۔'

اگرچہ سیرینا اور ایلیکس نے سوشل میڈیا پر اپنے تعلق کے بارے میں کبھی کچھ نہیں کہا تاہم گزشتہ ایک برس سے یہ افواہیں سرگرم تھیں کہ ان دونوں کے درمیان رومانس چل رہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div