شعیب ،ثانیہ کی شادی کی سالگرہ پردیکھئےدونوں کی خوبصورت تصاویر
پاکستان کے سینئر اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ خوبصورت ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ منا رہے ہیں ،دونوں کو اس خوبصورت رشتے میں بندھے آج سات سال مکمل ہوگئے۔
اس موقع پر شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ون ڈے کی سینچری ثانیہ مرزا کے نام کرتے ہوئے انہیں ٹویٹر پر شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ "میں یہ ایوارڈ تمہارے نام کرتا ہوں،تم نے مجھے خوابوں کی طاقت سے روشناس کروایا،اور ہم یہاں اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ منارہے ہیں"۔
Happy anniversary @MirzaSania 🌹
My award is dedicated to you for showing me the power of dreams & here we are celebrating our 7 years MA!
— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) April 12, 2017
ثانیہ نے بھی شعیب کوٹویٹر پرایوارڈ جیتنے کی خوشی میں مبارک باد دی۔
Yay @realshoaibmalik 🙋🏽🙋🏽well doneeeee 😌 💯✅ — Sania Mirza (@MirzaSania) April 11, 2017
واضح رہے کہ اسپورٹس کی دنیا کے چمکتے ہوئے یہ دونوں ستارے سات برس قبل آج ہی کے دن (12 اپریل2010)کو بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
ثانیہ اپنی شادی پر بہت خوبصورت لگ رہی تھیں جبکہ شعیب بھی کسی شہزادے سے کم نہیں لگ رہے تھے،دونوں کی زندگی کے یاد گار لمحات کی تصاویر دیکھئے
With bae 😊 A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) on
Everyone's pretending to smile in this pic cause - cause the click is post the work out 😂😂😂 A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) on
Proud of you 😊 #JustTurnedOne @mirzasaniar Wearing @munibnawaz's latest collection A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) on
Comments are closed on this story.