Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستانی کرنسی کو 'روپیہ' اور امریکی کرنسی کو 'ڈالر' کیوں کہاجاتا ہے؟

شائع 13 دسمبر 2017 07:01am

Untitled-1

آپ سب دنیا کی اہم کرنسیوں سے واقف ہیں جن کے مختلف نام ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان کرنسیوں کو اپنے نام کیسے ملے؟

کیا آپ کو کسی نے بتایا کہ امریکی کرنسی کو ڈالر اور پاکستانی کرنسی کو روپیہ کیوں کہا جاتا ہے، اور پڑوسی ملک ایران اور دیگر خلیجی ممالک میں یہ ریال، درہم اور دینار وغیرہ کیوں کہلاتا ہے؟

آج ہم بزنس انسائیڈر میں شائع ہونے والی اس دلچسپ معلومات کو آپ تک پہنچا رہے ہیں تاکہ آپ جان سکیں کہ کرنسیوں کو ان کے نام کیسے ملے۔

٭ ڈالر

Image result for Dollar

 ڈالر دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی کرنسی ہے، امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، فیجی، نیوزی لینڈ اور سنگا پور کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے ممالک میں بھی ڈالر بطور کرنسی استعمال ہوتا ہے۔

ڈالر کا لفظ ایک قدیم سکے کے نام جوشمز دالر سے لیا گیا ہے، یہ اس وادی کا نام ہے، جہاں سے چاندی نکال کر سکے بنائے جاتے تھے۔ لہٰذا ان سکوں کا نام بھی اسی وادی کے نام پر رکھ دیا گیا۔ بعد ازاں اس نام سے جوشمز نکال دیا گیا اور صرف دالر رہ گیا جو بتدریج ڈالر کہلانے لگا۔

٭ دینار

Image result for Dinar

دینار لاطینی لفظ دیناریئس سے لیا گیا ہے، جس کی جمع دیناری ہوتی ہے، جو چاندی کے قدیم رومی سکے کا نام ہے اب کویت، سربیا، الجیریا، اردن و دیگر ممالک نے اس نام سے اپنی کرنسی رائج کر رکھی ہے۔

٭ روپیہ

Image result for pakistani Rupee

روپیہ سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی چاندی یا ڈھلی ہوئی(ساختہ) چاندی کے ہیں۔

٭ ریال

Image result for Riyal

ریال لاطینی لفظ ریغالس سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی شاہی کے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک عمان، قطر، سعودی عرب اور یمن وغیرہ میں اس لفظ کو کرنسی کے نام کے طور پر اپنا لیا گیا۔ اس سے قبل ہسپانوی کرنسی کو رئیل کہا جاتا تھا۔

٭ لیرا

Image result for lira

فرانس اور ترکی میں لیرا نامی کرنسی رائج ہے، یہ ایک لاطینی لفظ لبرا سے نکالا گیا ہے۔

٭ کرونا

Related image

کرونا کو لاطینی کرونا سے نکالا گیا ہے، جس کا مطلب تاج یا کراؤن ہے، شمالی یورپ کے مختلف ممالک میں کرونا نامیکرنسی استعمال ہوتی ہے، سوئیڈن، ناروے، ڈنمارک، آئسلینڈ اور اسٹونیا یہاں تک کہ چیک جمہوریہ میں بھی۔

٭ پاؤنڈ

Image result for Pound

پھر برطانیہ کا مشہور زمانہ پاؤنڈ ہے جو دراصل لاطینی لفظ ”پاؤنڈس“ سے نکلا ہے جو وزن کو ہی کہتے ہیں۔ برطانیہ کے علاوہ، مصر، لبنان، سوڈان اور شام میں بھی کرنسی پاؤنڈ کہلاتی ہے۔

٭ پیسو

Image result for mexican Peso currency

میکسیکو کی کرنسی کا نام پیسو ہے۔ یہ دراصل ایک ہسپانوی لفظ ہے جس کا معنی بھی یہی ہیں یعنی 'وزن'۔

٭ فورینٹ

Image result for hungarian forint currency

 ہنگری کی کرنسی فورینٹ کا نام اطالوی لفظ فائیو رینو سے اخذ کیا گیا ہے، جو فلورنس، اٹلی میں سونے کے سکے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ اس سکے پر ایک پھول کی مہر کھدی ہوتی تھی۔

٭ یوآن ، ین ، وون

Image result for yen currency

Image result for yuan currency

Image result for won currency

چینی یوان، جاپانی ین اور کورین وون کی ابتدا ایک چینی حرف سے ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے 'گول' یا 'گول سکہ'۔

٭ روبیل

Image result for Ruble currency

 روس کا سکہ روبیل بھی دراصل چاندی کے ایک وزن کی پیمائش کو کہا جاتا ہے۔

٭ رینڈ

Image result for rand currency

جنوبی افریقا کی کرنسی رینڈ کا نام وٹ واٹرز رینڈ پر رکھا گیا ہے، جو جوہانسبرگ کے مضافات میں واقع ایک علاقہ ہے، اور اپنے سونے کےذخائر کی وجہ سے مشہور ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div