Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

روس امریکا کو کتنی دیر میں صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے؟

شائع 06 فروری 2018 09:02am

Untitled-1-Recovered

ماسکو: دسمبر 2011 میں اس وقت کےروسی وزیر اعظم ولادیمر پیوٹن نے مارچ 2012 کے الیکشن میں اپنی پوزیشن کے بارے میں بتایا۔

ماسکو کے امیر ترین شہسواروں کےکلب نیو سنچری میں پیوٹن نے والدائی کلب کے ممبران کے لیے ایک انتہائی شاہانہ ضیافت کا اہتمام کیا۔اس ضیافت کا احوال ڈگلس ای سچوین اور میلک کیلان نے اپنی کتاب دی رشیا چائنا ایکسس(The Russia-China Axis) میں بیان کیا ہے۔

پیوٹن نے اپنے مہمانوں سے بہت سے موضوعات پر بات کی۔ ان میں روسی حکومت پر عوام کا عدم اعتماد سے لے کر اُن کی اپنی لیڈرشپ جیسے موضوعات شامل تھے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی گفتگو کا رخ امریکا کی طرف موڑ دیا۔

انہوں نے حاضرین میں موجود امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ سے پوچھا ہے ، کیا ہم تبدیل ہورہے ہیں۔ بال اب آپ کے کورٹ میں ہے، کیا آپ تبدیل ہوگے؟ اس کے بعد انہوں نے ایک میزائل سسٹم کی نامنظوری کے حوالے سے بات کی، جو امریکا اپنےدفاع کے لیے بنا رہا تھا۔

پیوٹن نے اسے روس کیلئے خطرہ قرار دیا۔ پوٹن نے حاضرین سے کہا کہ امریکا صرف ایک وجہ سے ہی روس سے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے، صرف روس ہی وہ ملک ہے جو امریکا کو آدھے گھنٹے یا اس سے بھی کم وقت میں تباہ کر سکتا ہے۔ کتاب کے مصنفوں کا کہنا ہے کہ امریکا کے حوالے سے پیوٹن کے اصل خیالات کا پتہ لگانا کافی مشکل کام ہے۔

بشکریہ Business Insider

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div