Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

دورانِ پرواز پائلٹ کا یہ کوڈ ورڈ خطرے کی نشانی ہے

شائع 19 فروری 2018 09:10am
-Getty -Getty

فضائی عملہ دوران  پرواز آپس میں رابطےکیلئے بعض مخصوص الفاظ  کااستعمال کرتا ہے ،جو مسافروں کی  سمجھ سے بالاتر ہوتے ہیں۔

اگر جہاز کو کوئی خطرہ ہوتو کچ ھکوڈ ورڈز کے زریعے پائلٹ دیگر عملے کو  آگاہ کرتا ہے۔

ان سب کوڈ ورڈز میں لفظ 'مے ڈے' (Mayday) بہت معروف ہے۔  جب پائلٹ یا عملے  کا کوئی فرد یہ لفظ بولے تو مطلب ہے کہ جہاز کو کوئی انتہائی شدید خطرہ لاحق ہے۔

لیکن برطانوی ویب سائٹ  express.co.uk  نے اپنی رپورٹ میں اب ایک اور ایسا لفظ بتا دیا ہے جو اس سے قبل کسی کو معلوم نہیں تھا۔

یہ لفظ ہے'پین پین' (Pan-pan) ۔ اگر آپ فضائی سفر کے دوران عملے یا پائلٹ کی طرف سے یہ لفظ سنتے ہیں تو سمجھ جائیں کہ جہاز کسی خطرناک صورتحال میں گھر چکا ہے اور اس کے بچنے کے امکانات محدود ہیں۔

'مے ڈے' فرانسیسی زبان کے لفظ 'M'aidez'سے نکلا ہے، جس کا مطلب'ہیلپ می' یا  'میری مدد کرو' ہے۔ اسی طرح پین پین بھی فرانسیسی زبان کے لفظ  Panne سے ماخوذ ہے۔ جس کا مطلب 'منقطع ہو جانا'(Breakdown)کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر جہاز ہائی جیک ہو گیا ہو تو پائلٹ 'سکواکنگ' (Squawking)کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔

اس لفظ کے ذریعے پائلٹ خاموش رہتے ہوئے ہنگامی صورتحال کا اعلان کررہا ہوتا ہے اور کنٹرول ٹاور کو اس صورتحال سے آگاہ کررہا ہوتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div