Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بچے کی متوازن پرورش کیلئے کن باتوں پر توجہ دینا چاہیئے ؟

شائع 06 اکتوبر 2018 03:55pm

childimate

خبردار والدین متوجہ ہوں اگر آپ کا بچہ آپ سے باتیں چھپاتا ہے یہ آپ کے بچے میں آپ کو کسی قسم کی تبدیلی نظر آرہی ہے  تو اس کی وجہ آپ خود ہوسکتے ہیں۔   

اگر آپ کا بچہ آپ کو پریشان کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے آپ اپنے بچہ کو وقت نہیں دے پا رہے جس سے بچہ سمجھتا ہے کے اسے پیار نہیں دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ کا بچہ آپ سے جھوٹ بول رہا ہے تو اس کی وجہ ماضی میں آپ نے اس کے سچ بولنے پر اسے زیادہ ڈانٹا ہوگا اسی ڈر کی وجہ سے اب وہ سچ نہیں بول رہا۔

اگر آپ کا بچہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے پریشان ہوجاتا ہے تو آپ نے بچے کو خود پر اعتماد کرنا نہیں سکھایا جس کی وجہ سے بچہ فیصلہ نہیں کر پا تا ہے کہ کیا صحیح ہے کیا غلط ہے۔

اگر آپ کا بچہ کسی کی عزت نہیں کرتا تو آپ نے بچہ کو ہمیشہ حکم دیا ہے اور بچے کے احساس کو اہمیت نہیں دی جس کی وجہ سے اب وہ ایسا رویہ اختیار کرتا ہے ۔

اگر آپ نے اپنے بچہ کو سب کچھ دیا ہے مگر پھر بھی بچہ دوسری چیزوں کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو آپ نے کبھی بچے کو اپنی پسند کا انتخاب کرنے نہیں دیا۔

اگر آپ کا بچہ بہت جلدی غصہ میں آجاتا ہے تو اس کا مطلب آپ نے اس بچے کودیگر  بچو ں جتنا پیار نہیں دیا۔

اگر آپ کا بچہ حسد کرتا ہے تو اس کا مطلب آپ نے اپنے بچے کو دوسروں کے بچوں سے مسلسل ملاتے رہتے ہیں ۔

 اگر آپ کا بچہ بدتیمیزی سے بات کرتا ہے تو یہ اردگرد کے ماحول کی وجہ سے ہوتا ہے یہ گھر میں ہی اسی قسم کا ماحول ہوتا ہے ۔

اگر آپ کا بچہ خود کے لئے کھڑا نہیں ہوتا ہے تو اس کا مطلب آپ اپنے بچے کو مسلسل  سب کے سامنے ڈانٹتے رہتے ہیں  والدین کو بچو ں کو بہن بھائی ، کزنز اور دوستوں کے سامنے بھی ڈانٹنا نہیں چھاہیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div