Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مکھیوں سے جان چھڑانے کا زبردست طریقہ

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2019 02:49pm

Untitled-1-Recovered

برسات کی جھڑی لگتے ہی کراچی میں مکھیوں نے اپنی سلطنت قائم کرلی ہے، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، گڑھوں میں کھڑا پانی اور حاکمین کی غلیظ سیاست نے شہر کا ستیا ناس کردیا ہے۔

اب شہر کے حالات کے حوالے تو شاید آپ اور ہم کچھ نہ کرپائیں، لیکنن ان مکھیوں کے جنجال سے اپنی جان چھرا سکتے ہیں۔

آپ کے گھر میں بھی کچھ چیزیں ایسی موجود ہوتی ہیں جو اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

٭ مکھیوں کو بھگانے کیلئے ایک شفاف پلاسٹک کی تھیلی کو پانی سے بھریں اور اس میں دس سے پندرہ سکے ڈال دیں، پھر اسے وہاں لٹکا دیں جہاں مکھیاں بہت زیادہ ہوں، دیکھتے ہی دیکھتے یہ وہاں سے غائب ہوجائیں گی۔

٭ لونگوں کو لیموں میں پھنسا کر رکھ دیں، لونگ اور لیموں کی مہک مکھیوں کو پسند نہیں اور جب یہ دونوں ملتی ہیں تو انہیں وہاں سے بھاگنا ہی پڑتا ہے۔

٭ مکھیاں، مچھر اور کئی طرح کے کیڑے لہسن میں موجود سلفر کمپاؤنڈ کے سامنے کھڑے نہیں رہ پاتے، یعنی اگر روزانہ دو سے چار لہسن کی پوتھیاں کھائی جائیں تو یہ کیڑے آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گے۔

٭ مکھیاں بھگانے کیلئے چار کپ سرکے میں بیس قطرے تلسی کے تیل جبکہ بیس قطرے پودینے کے تیل کے ملائیں، ان میں دو چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ برتن دھونے والے لیکوئیڈ سوپ کا اضافہ کریں۔ اس سیال کو اپنے گھر کے اردگرد چھڑک دیں۔

٭ اگر گھر کے داخلی دروازے کے قریب لیونڈر کا پودا لگا دیا جائے تو مکھیوں کی گھر میں آمد کا امکان بہت کم ہوجاتا ہے یا اس کے پھول گھر کے اندر رکھنا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

٭ لیونڈر کی طرح مکھیاں اور مچھر لیمن گراس کی مہک بھی پسند نہیں کرتے، آپ لیمن گراس کا تیل ان کیڑوں کو گھر سے دور رکھنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div