Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'ہم تقسیم کے وقت سارے گدھے بھارت میں ہی چھوڑ آئے تھے'

شائع 21 ستمبر 2019 09:16am

ممبئی: پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی خاتون بھارتی اینکر کو پاکستانی تجزیہ کار نے ایسا کرارا جواب دیا کہ بولتی بند ہوگئی۔

بھارتی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بھارتی اینکر نے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مکمل طور پر دہشتگردی کی گرفت میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی فوج کے اشارے پر چل رہے ہیں اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ایسی زبان استعمال کر رہے ہیں اور بیانات دے رہے ہیں لیکن اس سب کے باوجود ان کا بھلا نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اسٹوری دیکھی تھی کہ پاکستان میں گدھوں سے گاڑی چلوا رہے ہیں۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟

جس پر پاکستانی تجزیہ کار آرزو نے بھارتی اینکر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہے ، ہم یہاں پر گدھوں سے گاڑی نہیں چلوا رہے، ویسے بھی ہم تقسیم کے وقت سارے گدھے بھارت میں ہی چھوڑ کر آگئے تھے۔ تو اس لیے ہمارے پاس اب اتنے گدھے موجود نہیں ہیں کہ ہم گاڑی چلوا سکیں۔

جس پر بھارتی اینکر نے کہا کہ پھر آپ یہ بتائیں کہ آپ کی ملک کی معیشت کس طرح چل رہی ہے؟ بھارتی اینکر کے اس سوال پر پاکستانی تجزیہ کار آرزو نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں اس طرح کے اُتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ آپ پاکستان کی معیشت کی بات کر رہی ہیں، بھارت کی معیشت بھی اتنی مضبوط نہیں چل رہی۔ آپ کی طرف بھی کافی انڈسٹریز بند ہوچکی ہیں جس کے نام میرے پاس بھی ہیں اور آپ کو بھی معلوم ہوں گے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر پاکستانی صارفین نے پاکستانی تجزیہ کار آرزو کی حاضر جوابی کو خوب سراہا۔ بھارتی میڈیا کو اچھی طرح علم ہوتا ہے کہ پاکستانی صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو دعوت دے کر وہ اپنی بے عزتی کو دعوت دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ان کو مدعو کر لیتے ہیں اور ان کی دلیلوں کے آگے ٹِک نہیں پاتے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے کئی صحافی و تجزیہ کار پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے پر بھارتی اینکر پرسنز کو کرارے جواب دے کر ان کی بولتی بند کر چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div