Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مودی سرکاری کی پْرتشدد پالیسیوں کیخلاف کانگریس بھی میدان میں

شائع 03 نومبر 2015 06:54am

 

بھارت میں کانگریس مسلمانوں اور دلتcongras-ho-1وں کے خلاف مودی سرکاری کی پْرتشدد پالیسیوں کیخلاف میدان میں آگئی۔ اپوزیشن آج پارلیمنٹ ہاوٴس سے ایوان صدر تک مارچ کرے گی۔بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دانشوروں، ادیبوں اور مورخین کے بعد سیاستدان بھی میدان میں آگئے۔ کانگریس آج پارلیمنٹ ہاوٴس سے ایوان صدر تک مارچ کرے گی، مارچ کی قیادت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سیکریٹری جنرل راہول گاندھی کریں گے،سونیا گاندھی نے صدر پرناب مکھرجی کو مودی سرکار کی پرتشدد پالیسیوں کے خلاف اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے، دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے انیس سو چوراسی میں سکھوں کاقتل عام کرنیوالی کانگریس کس منہ سے انہیں لیکچر دے رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div