Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سمندری طوفان چپالہ یمن کے ساحل سمندر سے ٹکرا گیا

شائع 04 نومبر 2015 06:50am

sea-strom-yaman-1

سمندری طوفان چپالہ یمن کے ساحل سمندر سے ٹکرا گیا، طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، اب تک ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔یمن کے ساحلی علاقے میں سمندری طوفان چپالہ تباہی مچاتا ہوا آگے بڑہ رہاہے،طوفان سے ملک کا پانچواں سب سے بڑا شہر المکالہ شدید متاثر ہوا ہے، ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی کیلئے مجبورہوگئے ہیں۔ جنہیں شیلٹرہاوٴسز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ورلڈ میٹروجیکل آرگنائزیشن نے طوفان کو چپالہ کا نام دیا ہے،تنظیم کا کہنا ہے کہ طوفان انتھائی خطرناک ہے۔ جبکہ اسکی رفتار تین سو اسی کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div