Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

روس بھی بشارالاسد سے آنکھیں پھیرنے لگا

شائع 04 نومبر 2015 06:52am

mariya-zkharva-1

روس بھی بشارالاسد سے آنکھیں پھیرنے لگا،روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسد کا اقتدار میں رہنا ضروری نہیں، لیکن فیصلہ عوام ہی کریگی۔روس کا کہنا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد کا اقتدار میں رہنا کلیدی نہیں ہے، تاہم یہ فیصلہ شامی عوام کو کرنا ہے کہ ان کا حکمران کون ہو،روس کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریا زاخاروا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ صدر بشارالاسد کا اقتدار میں رہنا ناگزیر ہے،ماریا کا مزید کہنا ہے کہ روس کا شام کے حوالے سے موقف میں خاص تبدیلی نہیں ہوئی ہے،واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن، صدر اسد کے سب سے طاقتور اتحادی سمجھے جاتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div