Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

تباہ کن فیصلے جنہوں نے بڑی بڑی کمپنیوں کو بند کردیا

شائع 07 جنوری 2019 05:59am

Untitled-1

اچھا فیصلہ علم کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اگر بروقت صحیح فیصلہ نہ لیا جائے تو نقصان پہنچتا ہے۔ ماضی میں چند بڑی کمپنیوں کے سربراہوں کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کو آج دیکھیں تو حیرت ہوتی ہے کہ کتنے چھوٹے چھوٹے فیصلوں کی وجہ سے بڑی بڑی کمپنیاں تباہ ہو گئیں۔

یہاں ہم آپ کو اُن چند تباہ کن فیصلوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی وجہ سے کمپنیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

٭ Sears

Image result for Sears

یہ ایک بہت بڑا نام تھا۔ اپنے نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کی وجہ سے  یہ ای کامرس کے  بے تاج بادشاہ ہو سکتے تھے، لیکن انہوں نے آن لائن شاپنگ اور انٹرنیٹ  کو ایک وقتی ابال سمجھا، جس کی وجہ سے ایمزون اور ای بے نے اسے کہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

٭ Yahoo

Image result for Yahoo

ایک وقت تھا جب یاہو نے گوگل کو خریدنے سے انکار کردیا تھا، فیس بک کو خریدنے میں ناکام ہوا اور مائیکروسافٹ کی خریداری کی پیش کش  کو ٹھکرا دیا۔ یہ سب غلطیاں کمپنی کے لیے تباہ کن ثابت ہوئیں۔

٭ Ratner Jewelers

Image result for ratner jewelry store

ریٹنر جیولرز کے گیرالڈریٹنر نے اپنےکاروبار سے کئی ملین ڈالر کمائے۔ کئی سالوں بعد انہوں نے 6000 افراد کے مجمعے کے سامنے تقریر کرتے ہوئے کہا  کہ اُن کی مصنوعات بالکل بکواس ہوتی تھیں ، اسی لیے وہ انہیں کم قیمت پر فروخت کرتے تھے۔ چند دنوں میں کمپنی تباہ ہوگئی اور اس کے شیئر کی مالیت 500 ملین یورو کم ہوگئی۔

٭ WordStar

Image result for Word star

ورڈ اسٹار ورڈ پراسیسر سافٹ وئیر ایم ایس ڈاس کے لیے کافی مقبول سافٹ وئیر تھا۔ جب ونڈوز آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا  تو ورڈ سٹار نے ونڈوز سے مطابقت رکھنے والا ورژن متعارف کرانے میں کافی دیر کر دی۔ جس کی وجہ سے مائیکروسافٹ ورڈ نے ورڈ سسٹار کا بالکل ہی صفایا کر دیا۔

٭ Nokia

Related image

آئی فون سے پہلے موبائل فونز کی 70 فیصد مارکیٹ پر نوکیا کا راج تھا۔ نوکیا نے اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ آج نوکیا اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں آ تو گیا ہے لیکن سال 2018 کی پہلی سہ ماہی میں اس کا مارکیٹ شیئر 1.1 فیصد ہے۔

٭ Borders

Image result for borders books

 کبھی بارڈرز سب سے مقبول بک اسٹور تھا۔ انٹرنیٹ آیا تو انہوں نے اس کی مقبولیت کو عارضی سمجھا۔ انہیں بہت سے آن لائن آرڈر ملے ۔ آرڈر پورا کرنے کے لیے  بارڈرز نے ایمزون بکس کی خدمات حاصل کیں اور اپنے صارفین کو ہنسی خوشی ایمزون کےحوالے کر دیا۔ کچھ سالوں بعد کمپنی  دیوالیہ ہوگئی۔

٭ Kodak

Image result for kodak company

کوڈک نے فلم فوٹو گرافی پر اپنی توجہ مرکوز رکھ کر  خود کو تباہ کیا۔ کمپنی کے انجینئروں نے ڈیجیٹل فوٹو گرافی کو ڈویلپ کر لیا تھا لیکن کمپنی کو خوف تھا کہ اس کا فلم فوٹو گرافی کا  کاروبار ٹھپ نہ ہوجائے۔ 2012 میں کمپنی کو اس کا خمیازہ دیوالیہ ہو کر ادا کرنا پڑا۔ 2013 میں کمپنی پھر شروع ہوئی لیکن اس میں پہلے والی بات نہ تھی۔

٭ Block Buster

Image result for blockbuster

بلاک بسٹر ایک مقبول ویڈیو رینٹل  کمپنی تھی۔ 2000ء میں انہوں نے 50 ملین ڈالر کے عوض نیٹ فلکس کو خریدنے سے انکار کر دیا۔ بلاک بسٹر کا خیال تھا کہ نیٹ فلکس ایک چھوٹا کاروبار ہے۔     2010 میں بلاک بسٹر نے دیوالیہ کے لیے درخواست دے دی اور 2014 میں کمپنی کے تمام سٹور بند ہوگئے۔

٭ Osborne

Image result for osborne computer corporation

اوسبورن کمپیوٹر نے سب سے پہلے پورٹیبل کمپیوٹر متعارف کرائے۔ انہوں نے اپنے جدید ترین کمپیوٹر کا اعلان اتنی پہلے کر دیا کہ لوگوں نے کمپنی کے موجودہ کمپیوٹر خریدنے بند کر دئیے تاکہ بعد میں جدید کمپیوٹر خرید سکیں۔ اس کا اثر کمپنی کی آمدن پر پڑا اور کمپنی دیوالیہ ہو گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div