Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل کا راستہ تلاش کرنا ہوگا: بھارتی مصنفہ

شائع 02 مارچ 2019 06:06pm

anur

بھارت کی معروف مصنفہ ارون دھتی رائے کہتی ہیں تنازع کشمیر جوہری جنگ کی وجہ بن سکتا ہے اور اس کے ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف نریندر مودی ہوں گے۔

بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے بھارتی وزیراعظم کو لاپروا اور غیر ذمہ دار شخص قرار دیا۔

مصنفہ  کا کہنا تھابھارتی وزیراعظم لاپروا اور غیرذمہ دار انسان ہیں۔انہوں نے بالاکوٹ پر حملہ کیا، جواب میں پاکستان نے بھی کارروائی کی۔دنیا کی تاریخ میں پہلی بار دو جوہری طاقتوں نے ایک دوسرے پر بم گرائےاور اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف نریندر مودی ہیں۔

معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے کا آرٹیکل عالمی جریدے میں شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ قرار دیتا رہا ہے۔لیکن اب نریندر مودی نے اسے عالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔کیونکہ دو جوہری طاقتوں کا تنازع عالمی مداخلت کی گنجائش پیدا کرتا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شروع ہونے والی لڑائی بڑھ کر پاک بھارت جنگ میں بدل سکتی ہے اور ایک نئی جنگ سے بچنے کیلئے کشمیریوں کو اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھنے کا حق دینا ہوگا۔ تاکہ وہ دنیا کو بتاسکیں کہ وہ کیوں بھارت سے لڑائی لڑ رہے ہیں ۔

ارون دھتی رائے کہا کہ اگر جنگ سے بچنا ہے تو دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div