Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

آسٹریلوی سینیٹر کو انڈہ مارنے والا نوجوان رہا کردیا گیا

شائع 26 مارچ 2019 04:38pm

wi;

آسٹریلیا کے نسل پرست سینیٹرفریزر ایننگ کو انڈہ مارنے والے نوجوان وِل کونولی کو پولیس نے بغیر کسی الزام کے رہا کردیا۔

کوئنزلینڈ کے سینیٹر کےخلاف کیے جانے والے زبردست اقدام پر 17سالہ نوجوان نے دنیا بھر سے داد بٹوری تھی۔

کرائسٹ چرچ سانحہ کے روز آسٹریلوی سینیٹر نے بیان دیا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے خون خرابے امیگریشن پروگرام ہے جو جنونی مسلمانوں کو نیوزیلینڈ آنے میں مدد دےگا۔

لہٰذا اگلے روز وکٹوریا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے میلبرن میں ایننگ کی کنزرویٹو نیشنل پارٹی میٹنگ میں شرکت کے بعد انڈہ دے مارا۔

واقعے کے بعد کونولی کو پولیس نے پکڑ لیا۔ نوجوان کو دنیا بھر سے بے پناہ داد ملی۔ انٹرنیٹ پر گو فنڈ می کا ایک پیج بنایا گیا تاکہ لڑکے کیلئے قانونی چارہ جوئی کیلئے فیس کا بند و بست ہوسکے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کونولی نے جمع ہونے والی رقم جو تقریباً 600ہزار ڈالرز تھی، متاثرہ خاندانوں کو دےدی۔

دوسری جانب آسٹریلین گرینز(سیاسی جماعت) کا کہنا ہےکہ وہ سینیٹر ایننگ کی پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کرنے کی کوشش کریں گے اور انہیں ہٹانے کیلئے ایک پٹیشن شروع ہوچکی ہے۔

Unilad بشکریہ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div