Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

گوبر تنازع، صحافی جان سے گیا

شائع 19 اگست 2019 08:25pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سہارن پور میں رپورٹر اور اس بھائی کو پڑوسی نے قتل کردیا۔

سہارن پور کے ایس ایس پی دنیش کمار کا کہنا تھا کہ اشیش اور اس کے بھائی ابھیشیک  کے قتل کی وجہ گائے کا گوبر پھینکنے کا تنازع معلوم ہوتی ہے۔ ملزم اور اس کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ ملزمان کو گرفتار کرنے کےلئے تین ٹیمیں بنائی جاچکی ہیں۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے مرنے والوں کےلئے پانچ لاکھ روپے فی شخص کا اعلان کیا ہے اور ایس ایس پی سہارن پور کو ملزمان کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسی دوران علاقے کے مشتعل افراد نے ملزم کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے بروقت مداخلت کر کے ان کی کوشش ناکام بنائی۔ صوبائی آرمڈ کانسٹبلیری علاقے میں تعین کی جاچکی ہے۔

مقتول اشیش کی اپنے پڑوسی ماہی پال سے اس کے گھر کے باہر گائے کا گوبر پھینکنے پر شدید تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق اتوار کو ماہی پال اور اس کے بیٹے اشیش کے گھر میں گھُسے اور اسے اور اس کے بھائی کو گولی ماردی۔

زخمی بھائی کو اسپتال لےجایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

پولیس نے ملزم کے گھر سے دو خواتین کو بھی تحویل میں لےلیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div