Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں کی اوچھی حرکت

شائع 22 اگست 2019 06:37pm

harkat

بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں کی ایک اور اخلاق سے گِری ہوئی حرکت سامنے آگئی ۔ برہمنوں نے دلتوں کو اپنی زمین سے میت  گزارنے کی اجازت نہ دی۔دلتوں نے میت کو 20 فٹ اونچے پل سے رسیوں  سے باندھ کر شمشان گھاٹ پہنچایا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گاؤں نارائن پورم میں برہمنوں نے دلتوں پر موت کے بعد بھی زمین تنگ کردی۔

برہمنوں نے آبادی سے شمشان گھاٹ جانے والے راستے پر قبضے کے بعد باڑ لگاآنے جانے کا رستہ بند کردیا۔ جس کے بعد گاؤں والوں نے 20 فٹ اونچے پُل کے اوپر سے رسیوں کی مدد سے جنازہ نیچے اتارا۔

بھارتی اخبار کے مطابق پل کی تعمیر سے پہلے دلت اپنے مردوں کو دریا پالار کے کنارے چھوڑ جاتے تھے لیکن پل کی تعمیر کے بعد یہ حق بھی ان سے چھین لیا گیاجبکہ اونچی ذات والوں کےلئے تو گاؤں میں ہی شمشان گھاٹ ہے لیکن دلتوں کےلئے کوئی جگہ نہیں۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بار بارحکام سے شمشان گھاٹ بنانے کی اپیل کی مگر اب تک کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پرانٹرنیٹ صارفین غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بھارتی سوال کررہے ہیں کہ کیا مودی سرکار کے بھارت میں کمزوروں اور مسکینوں کوعزت سےمرنے کابھی حق نہیں؟

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div