Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

چین کا فی خاندان ایک بچے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان

شائع 30 اکتوبر 2015 06:54am

chila-child-1

چین نے فی خاندان ایک بچے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ہر جوڑے کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے 'شن ہوا' کا کہنا ہے کہ چین نے فی خاندان ایک بچہ کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری تھی۔ کمیونسٹ پارٹی نے کے بیان کے مطابق آئندہ ہر جوڑے کو دو بچے پیدا کرنے کی اجا ز ت دے دی گئی ہے۔ چین میں فی خاندان ایک بچہ کا متنازع حکومتی فیصلہ 1979 میں کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد آبادی پر قابو پانا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق چین میں اب تک تقریباً 40 کروڑ بچوں کی پیدائش کو روکا گیا۔ اور پالیسی سے روگردانی کرنے والے خاندان کو مختلف سزاوٴں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div