Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

صومالیہ:خودکش کاربم دھماکا،فوجی جنرل سمیت 7افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2016 08:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

موغادیشو:صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش کار بم دھماکے میں فوجی جنرل سمیت7افراد مارے گئے۔

موغادیشو میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب خودکش کار بم دھماکا ہوا۔نشانہ بنا جنرل محمد جمالے گوبالے کا قافلہ گزر رہا تھا۔جنرل جمالے پر پہلے بھی قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔

شد ت پسند تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

سیکیورٹی  اہلکار نے بتایا کہ دھماکے کیلئے بارود سے بھری گاڑی استعمال کی گئی۔

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا،انھوں نے جنرل گوبالے کے خاندان سے تعزیت بھی کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div