Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تعمیرات غیر قانونی ہے،برطانوی وزیراعظم

شائع 30 دسمبر 2016 07:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن:برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تعمیرات غیرقانونی ہے۔

 وزاعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ  مشرق وسطیٰ کے مسئلے کے حل کےلیے  دو قومی ریاست کا حامی ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹریزامے  کاکہنا ہے کہ  عالمی برادری کی حمایت سے فلسطین۔ اسرائیل کا مسئلہ  بات چیت سے حل ہوگا۔

 دوسری جانب ٹریزامے نے  امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے گزشتہ روز اسرائیل کے لیے کی جانے   والی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسے الفاظ غیر مناسب ہیں۔'

برطانوی آفس کے ردعمل پر امریکی محکمہ خارجہ  نے حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا دنیا بھر میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بیان کو سراہا جارہاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل کا مکمل دفاع اور تحفظ نہیں کر سکتا اسرائیل کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ یہودی ہے یا جمہوری ریاست۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div