Aaj TV - Pakistan

سیکیورٹی خدشات ،پاک بحریہ اور آرمی کے اسکولز بند
اسلام آباد:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک بحریہ اور آرمی کے اسکولز بند کر دئے گئے جو پیر کو کھولے جائیں گے،پنجاب میں بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی کے تمام کیمپسز کو بند کر دیا گیا جبکہ یوای ٹی کیمپس کالا شاہ کاکو میں بھی تعلیمی سرگرمیاں دو روز کیلئے معطل کر دی گئی ہیں۔

آرمی پبلک اسکول پشاور اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملوں کے بعد تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں،جس کے بعد لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی،جہلم، اٹک اور کراچی میں پاک بحریہ اور آرمی پبلک اسکولز سمیت دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں۔

ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے کالجز کی انتظامیہ کو سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں،جامعہ کراچی میں بھی رینجرز نے گشت بڑھا دیا ہے جبکہ دیواروں کو اونچا کیا جا رہا ہے۔گذشتہ رات گئے بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی کے مرکزی ملتان کیمپس میں سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا اور ہاسٹلز خالی کرا کے جامعہ کو دو روز کیلئے بند کر دیا،خفیہ اداروں کی اطلاعات پر جامعہ کے صوبے کے دیگر شہروں میں پانچ کیمپسز کو بھی تالے لگا دئیے گئے ہیں۔

لاہور کی یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاکاکو کیمپس کو بھی سیکیورٹی خدشات کی بنا پر دو روز کیلئے بند کردیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق صوبے کے دیگر تعلیمی اداروں کو بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی بہتر بنانے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے غیرتسلی بخش سیکیورٹی پر نو تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے ساتھ ایک سوچھتیس اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب میں تمام نجی و سرکاری اسکول سردی کی شدت میں اضافے کے باعث 25 جنوری سے یکم فروری تک پہلے ہی بند ہیں۔