Aaj TV - Pakistan

لاہور ہائیکورٹ : اورنج لائن منصوبے کی تعمیرات روکنے کا حکم
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے محبوب منصوبے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے راستے میں آنے والی گیارہ عمارتوں کے قریب دو سو فٹ حدود میں تمام تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔

سول سوسائٹی اور اورنج لائن منصوبے کے متاثرین کی بالآخر سنی ہی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اورنج میٹرو لائن منصوبے کی زد میں آنے والی تاریخی عمارتوں کی دو سو فٹ کی حدود میں تعمیرات پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔ حکم امتناعی کے بعد اورنج لائن منصوبے کی زد میں آنے والی سپریم کورٹ رجسٹری، جی پی او، چوبرجی، لکشمی چوک، موج دریا دربار اور سینڈ اینڈریو چرچ سمیت گیارہ عمارتوں کی حدود میں تعمیرات روکنے کا حکم جاری کیا گیا۔

آثار قدیمہ کے انیس سو پچہتر اور خصوصی عمارتوں کے انیس سو پچاسی کے آرڈیننس کے تحت دو سو فٹ کے اندر کوئی تعمیرات نہیں کی جا سکتیں جبکہ اس منصوبے میں اب تک چھبیس ہلاکتیں بھی ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ اس منصوبے پر اقوام متحدہ اور یونیسکو انتظامیہ بھی تحفظات کا اظہار کر چکی ہے جبکہ اس منصوبے کی تعمیر کے لیے جبری انخلاء کئے جانے والوں نے متعدد مظاہرے بھی کئے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کپور تھلہ، چوبرجی اور ٹھوکر نیاز بیگ کے اطراف میں عمارتوں کو گرانے کے حوالے سے دیے گئے حکم امتناعی میں بھی چار فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔