Aaj TV - Pakistan

امریکا پاکستان کو8ایف 16 طیارےفروخت کرےگا
واشنگٹن:امریکا پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیارے فروخت کرے گا۔اوباما انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کردیا، پینٹا گون کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ دفاعی معاہدوں کا مقصد دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانا ہے، امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر مذاکر ا ت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکومت نے پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ریڈار اور تمام آلات سے لیس ان طیاروں کی قیمت انہتر کروڑ نوے لاکھ ڈالرز ہے۔ایجنسی کے مطابق طیاروں کی فروخت سے کانگریس کو جمعرات کے روز آگاہ کردیا گیا تھا،ضابطے کی رو سے کانگریس کو تیس دن کے اندر اقدام کرنا ہوگا۔

ڈیفنس سیکیورٹی تعاون ادارے کے مطابق ایف سولہ کی یہ اضافی کھیپ ہر موسم کیلئے کارآمد ثابت ہوگی۔ جبکہ رات کو استعمال ہونے والے آلات اپنے دفاع کی صلاحیت میں مدد دیں گے۔جن کی مدد سے انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی صلاحیت بڑھے گی ۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ان طیاروں اور اسلحے کی فراہمی اور پاکستان کیساتھ دفاعی تعلقات کا مقصد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں صلاحیتوں اور عسکری قوتوں کو بڑھانا ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات ہونے چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی سے متعلق پاکستان سے بات ہوتی رہتی ہے۔