Aaj TV - Pakistan

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، شہریوں کے اوسان خطا
کراچی:پاکستان میں دواوٴں کی قیتموں میں اضافے نے شہریوں کے اوسان خطا کردئیے ہیں۔ پہلے سے موجود کئی مسائل کے بعد اب غریبوں کے لیے علاج کرانا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے۔ حکومت جو شہریوں کے حقوق کی ذمہ دار ہے اس نے صاف ہاتھ اٹھا دیے ہیں اور انوکھا مشورہ دیا ہے کہ مریض مہنگی ادویات کا خود بائیکاٹ کریں۔

کسی بھی شخص کے لیے سب سے اہم چیز اس کی زندگی ہوتی ہے، کھانے کو اچھا ملے نہ ملے لیکن چاہے غریب ہو یا امیر صحت کا خواہشمند ہوتا ہے۔پاکستان میں زندگی بچانے والی دواوٴں کا حصول غریب کے لیے ناممکن بنادیا گیا ہے۔

آج سے ایک ماہ قبل غریب کی جو تھوڑی بہت استطاعت تھی کہ وہ زندہ رہنے کے لیے دوا خرید سکتا تھا اب وہ بھی اس سے چھین لی گئی ہے۔ شوگر کے مریض کو جو دوا ایک ہزار ایک سو بارہ روپے میں ملتی تھی،اب اس کی قیمت چودہ سو اکہتر روپے تک جاپہنچی ہے۔مرگی کے دورے کے لیے ملنے والی دوا ایک ماہ قبل ایک سو پینسٹھ روپے کی تھی،جو قیمت بڑھنے کے بعد دو سو چھالیس روپے کی ہوگئی ہے۔ بخار اور درد کے لیے ملنے والی عام دوا جو ایک سو اسی روپے کی تھی، اب بڑھ کر دو سو چالیس روپے کی ہوگئی ہے۔جوڑوں کے درد کے لیے استعمال ہونے والی دوا ایک سو بیس روپے کی تھی،اب اس کی قیمت ایک سو ساٹھ روپے ہوگئی ہے۔بچوں میں بھوک بڑھانے کی دوا جو چوہتر روپے میں مل رہی تھی،اب وہ بڑھ کر ایک سو نو روپے کی ہوگئی ہے۔

یہ وہ اعدادو شمار تھے جو دوائیں مارکیٹ میں اضافی قیمت کے ساتھ موجود ہیں لیکن اس سے بڑھ کر خطرناک علامت یہ ہے کہ وہ اہم ترین دوائیں جو جان بچاتی ہیں وہ مارکیٹ سے غائب کردی گئی ہیں، جن میں ٹی بی کے مرض کی دوا سمیت دیگر شامل ہیں۔