Aaj TV - Health

مرغی کے گوشت کو دھونے کا صحیح طریقہ، کیمپی لوبیکٹیریا سے بچیں
مرغی کا گوشت ہر گھر میں پکایا اور کھایا جاتا ہے۔ اس کے موجودہ نقصانات ایک طرف لیکن یہ حقیقت ہے کہ اگرگوشت معیاری ہوتواس کااستعمال ضروری ہے۔  یہ پروٹین اورغذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔

ایک ریسرچ کے مطابق مرغی کا گوشت دھونے سے جو آلودہ پانی کے چھینٹے اڑتے ہیں اس سے "کیمپی لوبیکٹیریا" پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ گوشت دھونے کے باعث اڑنے والے آلودہ پانی کے چھینٹے کپڑوں اورباورچی خانے میں آتے ہیں۔

ریسرچ کے مطابق ان کے ذریعے کیمپی لو بیکٹیریا افزائش پاتا ہے اور تیزی سے پھیلتاہے۔ جس سے فوڈ پائزننگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

٭ کیمپی لوبیکٹیریا انفیکشن کی علامات

یہ علامات انفیکشن سے متاثر ہونے کے بعد 2 سے5 دن کے اندر ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں اور ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہیں۔ ان علامات میں ڈائیریا (جس میں کبھی کبھارخون بھی آسکتاہے)، پیٹ کا درد، اینٹھن، بخار، تھکاوٹ، متلی اور قے شامل ہیں۔ غیرمعمولی صورتحال میں یہ انفیکشن جوڑوں کے درد یا گیلین بارسنڈروم کا باعث بن سکتا ہے۔

اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ اگرمرغی کے گوشت کو دھویا نہ جائے تو صاف کرکے پکایا کیسے کیا جائے؟

٭ گوشت دھونے کاطریقہ

سب سے پہلے تویہ یاد رکھیں کہ جب بھی آپ مرغی کا گوشت لائیں تواسے صاف کئے بغیر فریز نہ کریں۔

گوشت لانے کے بعد اس پر لگا خون اور آلودگی ململ یا کسی بھی نرم کپڑے کی مدد سے گیلا کرکے صاف کرلیں۔

کوشش کریں کے کپڑاسفید یا پھر ایسے ہلکے رنگ کا ہو جس کا رنگ نہ نکلتا ہو۔

اس کے بعد نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس یا پھرایک چمچ سفید سرکہ ڈال کر مرغی کے گوشت کو 5 منٹ تک بھگودیں۔

ہاتھ سے مل کر صاف کریں اورایک دفعہ گوشت کو سادہ پانی میں ڈال کرنکال لیں۔

اس عمل کے بعد یہ گوشت تمام جراثیم سے پاک ہوجاتاہے۔

اب آپ مطمئن ہوکر اسے آرام سے پکاسکتے ہیں۔

یادرکھیں کسی بھی پولٹری کے گوشت میں کیمپی لوبیکٹیریا شامل ہوسکتا ہے چاہے وہ گوشت آرگینک ہی کیوں نہ ہو۔

کیمپی لوبیکٹیریاسے مکمل بچاؤ کے لیے گوشت کاٹنے کے لیے علیحدہ کٹنگ بورڈ، برتن اور آلات کا استعمال کریں۔استعمال کے بعد انہیں صابن اورگرم پانی سے ضروردھوئیں۔

اس طریقہ کار کو اپنانے کے بعد آپ کو گوشت کے آلودہ ہونے کا خطرہ نہیں رہے گا اور آپ جراثیم کے پھیلنے کے خوف سے بھی بچ جائیں گے۔