Aaj TV - Pakistan
'حکمران عوام کے ٹیکسوں پر شاہانہ زندگی گزاریں گے توکون ٹیکس دے گا؟'
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے چھوٹے تاجروں نے مشکل وقت میں میری مدد کی تھی۔سابق ادوار میں ٹیکس کاپیسہ ایسے استعمال کیاگیاجیسے ملک میں تیل کے ذخائرہوں۔
اسلام آباد میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے تاجروں نے مشکل وقت میں میری مدد کی تھی ۔اسکول کے بچوں نے بھی شوکت خانم کےلئے فنڈاکٹھے کرنے میں میری مدد کی۔ تاجر ملک کا محب وطن طبقہ ہے، تاجر ٹیکس دینے میں بہت پیچھے تھے۔معاشی ٹیم اورتاجروں کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے ٹیکسوں پر شاہانہ زندگی گزاریں گے توکون ٹیکس دے گا؟ سابق ادوارمیں ٹیکس کاپیسہ ایسے استعمال کیاگیاجیسے ملک میں تیل کے ذخائرہوں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بیرون ملک جائیدادیں خریدی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جوتنخواہ ملتی ہے اس سے میرے گھر کے خرچے پورے نہیں ہوتے، میں نے گھرکی سڑک اپنے پیسے سے بنائی ہے ۔ اپنے رشتہ داروں کےلئے فیکٹریاں نہیں بنائیں، میرا کوئی کیمپ آفس نہیں،گھرکا خرچہ خود چلاتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس نہیں دیں گے توملک کیسے ترقی کرے گا؟پاکستان کاشماردنیاکے کم ترین ٹیکس دینے والے ممالک میں ہوتاہے۔اپنے پاوں پرکھڑے نہیں ہوں گے توسبزپاسپورٹ کی عزت نہیں ہوگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حساس پروگرام کےلئے 190 ارب رکھے،ہم نے بچوں کوتعلیم اورصاف پانی دینا ہے۔ہم نے اپنی تاجربرادری کی مدد کرنے کی پوری کوشش کی ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کونقصان ہوا۔ کمزور طبقے کو اوپراٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ تاجربرادری کےلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔جتنی تجارت بڑھے گی اتناہی ملک خوشحال ہوگا۔ہم نے جواقدامات اٹھائے ہیں اس سے مہنگائی کم ہوگی۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ اگلے سال تک ہماری کوشش ہے کہ تیزی سے آگے جائیں اور کاروباری افراد کےلئے آسانیا ں پیدا کریں۔ جتنا کاروبارآسان ہوگا اتنی ہی ہمارے ہاں دولت بڑھے گی اورجتنی دولت بڑھے گی اس سے ہم اپنے کمزور طبقے کو اوپر اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جب خسارہ ہوجاتاہے تو روپیہ گرتاہے جس سے باہر سے آنیوالی چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔ میں نے جو آج قدم اٹھائے ہیں ، اس سے مہنگائی نیچے آئیگی۔کھاد کی قیمت پر چار سو روپے کی کمی سے بھی کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں فرق پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آسان اور مشکل وقت قوموں پر آتے ہیں ۔ یہ کبھی نہیں ہوتا کہ کوئی قوم سیدھی جائے ۔ ملائیشیا کو بھی وہی مسئلے درپیش ہیں جوہم کو آرہے ہیں۔ اس سے قوم نکل جاتی ہے لیکن اس سے قوم اس وقت نکلتی ہے جب قوم حکومت کے ساتھ مل کر آگے بڑھے ۔ اکیلی حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ ایک خودمختار قوم کی دنیا میں عزت ہوتی ہے ۔ایک مقروض قوم کو اپنے پاسپورٹ کی دنیا میں عزت کروانے کےلئے مشکل پیش آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقات نچلے طبقے کواوپراٹھانے کےلئے ہماری مددکریں۔
وزیر اعظم کا کہناتھا کہ ہم سب ملک کےلئے کوشش کررہے ہیں۔ کاروباری طبقے کی مشکلات کم کی جائیں گی۔ معاشی ٹیم اور تاجروں کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے جب تاجر اوپرجاتے ہیں توپاکستان اوپر جاتاہے۔