Aaj TV - Pakistan
وزیر اعظم کی زیر صدارت کوویڈ -19 کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس
وزیر اعظم کی زیر صدارت کوویڈ -19 کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔وزیر اعظم کہتے ہیں کورونا سے بچاؤ اور معاشی عمل کی روانی میں توازن رکھنا ہے۔کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سماجی فاصلہ کو یقینی بنانا معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کوویڈ -19 کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
معاون خصوصی صحت نے اجلاس کو کورونا وائرس کی موجود صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بیرونی دنیا کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد اور شرح اموات قدرے کم ہیں۔
وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر نے اجلاس کو تعمیرات کے شعبے میں طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق دوسرے  مرحلے میں  اسٹیل سمیت  دیگر کھولی جانے والی صنعتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر نے محنت کشوں اور مزدوروں کےلئے  ترتیب دیے جانے والے  75 ارب روپے کے پیکیج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزارتِ صنعت اور احساس پروگرام کی معاونت سے 40 سے 60 لاکھ افراد اس پیکج سے مستفید ہوں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھوٹے کاروبار کےلئے تین ماہ کا بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس کو ٹیسٹنگ کٹس، حفاظتی سامان، این -95ماسک، وینٹی لیٹرز و دیگر سامان کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں  اشرافیہ کی ضروریات اور مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دی جاتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے دوران ہم نے ملک کے تمام تر طبقوں خصوصاً غریب اور کمزور طبقوں  کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر حکمت عملی تشکیل دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ اور معاشی عمل کی روانی میں توازن رکھنا ہے۔ مساجد کے حوالے سے لائحہ عمل علمائے کرام کی مشاورت سے طے کیا گیا   اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ذمہ داری علمائے کرام نے خود اپنے ذمہ لی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سماجی فاصلہ(سوشل ڈسٹنسنگ)کو یقینی بنانا معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ماہ رمضان کے آنے والے دنوں میں حالات اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔