Aaj TV - Life & Style

بستر پر لیٹ کر موبائل فون استعمال کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی
بستر پر لیٹ کر موبائل فون استعمال کرنا عارضی اندھے پن کا باعث بن سکتا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل تکیے پر سر رکھ کر ایک آنکھ بند کرکے موبائل فون کی سکرین پرنظر جمانا نظر کی کمزوری اور عارضی اندھے پن کا باعث بن سکتا ہے۔

اے اینڈ ای ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ایک آنکھ کی نظر کی کمزوری کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آ رہی ہے . مورفیلڈز آئی ہسپتال لندن کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کی ایک آنکھ کی بینائی کمزور یا ختم ہونے کی وجہ ان کا بستر پر لیٹے ہوئے ایک آنکھ بند کرکے موبائل فون استعمال کرنا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق بہت سے لوگ رات کو ایک کروٹ پر لیٹتے ہیں۔ ان کی ایک آنکھ عموماً تکیے میں چھپی ہوتی ہے جبکہ دوسری آنکھ سے وہ موبائل فون پر مصروف ہوتے ہیں۔یوں ان کی ایک آنکھ مکمل اندھیرے میں ہوتی ہے جبکہ دوسری میں ہائی ریزولوشن لائٹ پڑ رہی ہوتی ہے۔

بعد ازاں جب وہ شخص دونوں آنکھوں سے کمرے میں دیکھتا ہے تو روشنی میں رہنے والی آنکھ فوری طور پر اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت کھو دیتی ہے جبکہ دوسری آنکھ اس کے برعکس کام کر رہی ہوتی ہے۔اس صورتحال میں دونوں آنکھوں کو ہم آہنگ ہونے میں کافی دیر لگتی ہے۔ بتدریج یہ عمل آدمی کو نظر کی کمزوری اور عارضی اندھے پن کی طرف لے جاتا ہے۔