Aaj TV - Pakistan
چاند آج واضح نظر آئے گا، کل عیدالفطر ہوگی، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 22 مئی کی رات شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے، آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا، کل ملک بھر میں عیدالفطر ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ 22 مئی کی رات 10 بج کر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانگھڑ، بدین، ٹھٹہ، جیوانی، پسنی میں چاند 7 بج کر 36 منٹ سے 8 بج کر 15 منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے ،ان مذکورہ علاقوں میں چاند کی عمر 20 گھنٹے کی ہوگی۔
وزارت سائنس وٹیکنالوجی پاکستان کے مطابق کل پاکستان میں عیدالفطر ہوگی، جبکہ پشاور میں تو آج بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے مذہبی تہواروں سے متعلق چاند ہمیشہ متنازع رہتا ہے ، 1974 میں رویت ہلال کمیٹی بنی، امید تھی مسئلہ حل ہوگا، مگر رویت ہلال کمیٹی خود ہی ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی، مذہبی تہوار کو تنازعے کی بجائے یکجہتی کا مرکز ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے سے ٹیکنالوجی کا تعلق نہ ہونے کی بات کو میں مسترد کرتا ہوں، دنیا میں چاند دیکھنا کوئی مسئلہ نہیں ہے، آنے والے وقت میں لوگ چاند پر عید منائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم خان کے اعلانات الگ الگ ہوتے ہیں، یہاں رمضان اور شوال کے چاند پر ہمیشہ تنازعہ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں علم حاصل کرنے کی جستجو کی تعلیم دیتا ہے اور علم کے حساب سے چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29 دن سے کچھ زیادہ وقت لگتا ہے ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مذہب علم اور عقل کی تلقین کرتا ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنا آسان ہوگیا ہے، یہ کہتے ہیں عینک سے چاند دیکھنا حلال ہے دوربین سے نہیں جبکہ عینک بھی ٹیکنالوجی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس دور میں دنیا میں چاند دیکھنا کوئی مسئلہ نہیں، سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا ، سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38 منٹ کا فرق ہونا چاہیے ، چاند کی اونچائی 56 ڈگری ہونی چاہیے جبکہ چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9 ڈگری کا ہونا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں چاند دیکھنے کی 8 رسد گاہیں ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہیں، جو وزیراعظم عمران خان فیصلہ کریں گے ہم فالو کریں گے۔