Aaj TV - Videos - Infotainment

اصل چپلی کباب کے اجزا کا راز جو شاید ہی کسی کو معلوم ہو
کیا آپ کو معلوم ہے کہ خیبر پختونخوا میں، جہاں کے چپلی کباب پوری دنیا میں مشہور ہیں، چپلی کباب میں ڈالے جانے والے اجزا میں ایک چیز ایسی ہے جو زیادہ تر لوگ استعمال ہی نہیں کرتے۔

وہ ہے مکئی کا آٹا جو اصل چپلی کبابوں کے ذائقے کا راز ہے۔ بہت سے لوگ مکئی کے آٹے کی جگہ بیسن استعمال کرتے ہیں جو چپلی کباب کے ساتھ نا انصافی ہے۔

ٹھیک ہے آپ بیسن ہی ڈال لیں۔ آپ کی مرضی۔ لیکن پھر اسے کم از کم چپلی کباب تو نہیں کہہ سکتے۔

پاکستان میں مکئی کا آٹا گاؤں، دیہات میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے پشاور میں مکئی کا آٹا بازار سے شاید ہی کبھی خریدا ہو۔

مکئی کے آٹے کی عموماً تو روٹی بنائی جاتی ہے جو ساگ یا شلجم گوشت کے ساتھ بہت مزا دیتی ہے۔ لیکن آج کے بعد آپ جب بھی چپلی کباب بنائیں تو اس میں بھی مکئی کا آٹا ہی استعمال کریں۔

چلئے آج آپ کو اصلی چپلی کباب بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔

٭ اجزاء

قیمہ: ایک کلو (گوشت کوئی بھی ہو بس چکنائی کی مقدار 20 سے 30 فی صد ہو)

پیاز بڑا سائز: ایک کپ (باریک کٹا ہوا)

مکئی کا آٹا: ایک کپ

کٹی ہوئی لال مرچ: حسبِ ذائقہ (لال مرچ پاؤڈر نہ ہو)

نمک: حسبِ ذائقہ

ثابت دھنیا: تین کھانے کے چمچے

انار دانہ: دو چمچے

پسی ہوئی ادرک: تین چمچے

لہسن: آٹھ سے دس جوئے (پسے ہوئے)

سبز دھنیا: ایک کپ (باریک کٹا ہوا)

سبز مرچ کٹی ہوئی: حسبِ ذائقہ

ٹماٹر: دو عدد (گول کاٹ لیں)

٭ ترکیب

سب سے پہلے پیاز کا پانی نچوڑ لیں اور قیمے میں ملا لیں۔ باقی اجزا بھی ملا لیں سوائے ٹماٹر کے۔ آدھا گھنٹہ قیمہ اسی طرح رکھ دیں۔

اس کے بعد فرائی پین کے بجائے روٹی بنانے والا توا لیں اور اتنا تیل ڈالیں کہ اس میں کباب ڈوبیں نہیں۔ تیل کو تیز آنچ پر اچھی طرح گرم ہونے دیں۔

پھر قیمے سے کباب بنالیں اور گول کٹے ہوئے ٹماٹر بیچ میں رکھ کر دبا دیں اور توے پر ڈالتے جائیں۔

آنچ تیز ہی رکھیں اور کچھ دیر بعد درمیانی کر دیں۔ زیادہ کم نہ کریں۔ پھر کچھ دیر بعد کبابوں کو پلٹ لیں۔ اسی طرح ایک ایک کر کے سارے کباب بنا لیں۔ لیجیے مزے دار چپلی کباب تیار ہیں۔