Aaj TV - Pakistan

مسلم لیگ (ق)کی آج وزیراعظم کے عشایئے میں شرکت سے معذرت
اسلام آباد:بجٹ کی منظوری کیلئے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کو آج عشائیے پر بلالیاتاہم   مسلم لیگ (ق) نے شرکت سے معذرت کر لی۔

حکومت وفاقی بجٹ منظور کرانے کیلئے متحرک  ہوگئی،وزیراعظم عمران خان نے بجٹ منظوری کیلئے تمام اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشائیے پر بھی آج مدعو کیا ہے۔

بنی گالہ میں ہونے والےعشائیہ میں پارٹی اراکین کے علاوہ ، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین، ایم کیو ایم، جی ڈی اے  اور جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی شرکت کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ارکان سے ملاقات  اور ان کے تحفظات بھی سنیں گے ۔

سربراہ بی این پی اختر مینگل نے مطالبات کی عدم منظوری اور حکومت سے علیحدگی کے باعث عشائیہ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے ۔

مسلم لیگ ق نے بھی ذاتی مصروفیات کے باعث وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق،پارٹی لیڈرزمصروفیات کےباعث عشائیےمیں شریک نہیں ہوسکیں گے،مسلم لیگ ق نے بجٹ منظوری کیلئےحکومت کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں کوورناوائرس سےصحتیاب ہونےوالےوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدبھی عشایئے میں شریک نہیں ہوسکیں گے ۔