Aaj TV - World

بزرگ کشمیری رہنما علی گیلانی عہدے سے مستعفی
بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کُل جماعتی حریت کانفرنس کی چیئرمین شپ سے استعفٰی دے دیا۔

سید علی گیلانی نے حریت کانفرنس کے فورم سے مکمل علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق تحریک حریت کے بانی اور کُل جماعتی حریت کانفرنس کے تاحیات چیئرمین سید علی گیلانی نے آڈیو پیغام میں چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔

نوے سالہ بزرگ رہنما کافی عرصے سے علیل ہیں اور مسلسل اسیری کے باعث بہت بیمار ہوگئے ہیں۔

اپنے آڈیو پیغام میں سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں اور اس فیصلے سے حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو مطلع کرچکا ہوں۔

اس سے قبل اپنے مفصل خط میں بزرگ رہنما نے پانچ اگست کے بعد قید تنہائی کے دوران حریت کانفرنس رہنماؤں کی جانب سے کوشش کے باوجود رابطہ نہ رکھنے اور آرٹیکل تھری سیونٹی کی منسوخی پر موثر حکمت عملی نہ بنانے کا بھی شکوہ کیا۔