Aaj TV - Pakistan

مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا، سسٹم لپیٹا جائے گا، شیخ رشید
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا۔

لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ ہم مائنس ون ہیں، لیکن اگر مائنس کی بات آئی تو پھر مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا، عمران خان بہت محنت کررہے ہیں اور جتنی ہمت ہے حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں، اپوزیشن وہ کام نہیں کررہی جو بعض سرکاری وزرا حکومت کے خلاف خود کررہے ہیں، اپوزیشن منی لانڈر اور کرپٹ ہے جو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اب گیند ہمارے پاس ہے اور ہم نے ڈلیور کرنا ہے اور عمران خان کو کیسے مضبوط کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، میری اور شہباز شریف کی پارٹی ایک ہی ہے تو آپ کو سمجھ جانا چاہیے، اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑی ہوئی ہیں، اتنے سنگین کیسز ہیں کہ ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔

بلاوی بھٹو زرداری کے بیان سے متعلق وزیر ریلوے نے کہا کہ آصف علی زرداری کو عدالت میں بلاکر کیوں مارا جائے گا، انہوں نے ساری قوم کو لوٹ کرمارڈالا ہے، کورونا کی بیماری میں مجھے ایک انجکشن پانچ لاکھ کا بھی نہیں مل رہا تھا، این ڈی ایم اے کے جنرل افضل نے مجھے بندوبست کرکے دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کورونا بہت سنگین اور خوفناک بیماری ہے، یہ بیماری اللہ کسی دشمن کو بھی نہ لگائے اور شہباز شریف کو بھی صحت دے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بڑے بھائی کی طرح ہوں، فوج کورونا اور ٹڈی دل کے خلاف جنگ کررہی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بےوقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنےکاوقت نہیں تھا، جب وقت نہیں تھا تو پٹرول کی قیمت کم کی،  جب وقت نہیں تھا اور بجٹ پاس ہونے والا تھا تو ایک سازش کے تحت 25 روپے قیمت بڑھا دی تاکہ بجٹ کی منظوری میں مسائل پیدا ہوں، یہ سارے سازشی لوگ ہیں، لیکن عمران خان کے 40 سال زیادہ ووٹ تھے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ق لیگ کہیں نہیں جائے گی، عشائیے میں شرکت سے کیا فرق پڑتا ہے ووٹ دینے کے لیے تو موجود تھے، میں کھانا کھا کر دوں یا بغیر کھائے ووٹ تو دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے، چینی کے کیس سنجیدہ ہوسکتے ہیں، میں نے چینی کی برآمد کی مخالفت کی تھی۔