Aaj TV - Pakistan

'ٹائیگر فورس بنانے کے پیچھے سیاسی ایجنڈا ہے'
مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 کا الیکشن مسلم لیگ (ن) سے چھینا گیا تھا۔ ٹائیگر فورس بنانے کے پیچھے سیاسی ایجنڈا ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہے۔ عہدے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بہتر انداز میں پرفارم نہیں پا رہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت تنظیمی اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال  نے کہا  کہ ہمیں اپنی تنظیموں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ الیکشن میں بہت ساری کوتاہیاں ہوئیں اور ہمارے تنظیمی عہدے خالی تھے۔ لائرز ونگ اور یوتھ ونگ کی دوبارہ تنظیم سازی کی ضرورت ہے۔ٹائیگر فورس کا کورونا سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اسے سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنے کا ایجنڈا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے تنظیمی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف کے خلاف کرپشن کا پروپیگنڈہ وقت کے ساتھ غلط ثابت ہو رہا ہے۔ کورونا کی وجہ سے بہت سارے معاملات التواء کا شکار ہو گئے ہیں۔ کورونا کے آنے سے قبل خالی تنظیمی عہدوں کےلئے سفارشات تیار کرلی تھی۔ پارٹی کے سینئر اور جونیئر لوگوں کے ساتھ ملکر کر تنظیمیں بنائی جائیں گی۔تنظیم سازی کے عمل سے ہی پارٹی کو گراؤنڈ لیول تک مضبوط کیا جاسکتا ہے۔