Aaj TV - Pakistan

کراچی میں آج بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کراچی :محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی،بادل برسیں گے اور خوب برسیں گے ۔

شہرقائد میں کل بادل چھائے رہے اور شہری بارش کا انتظار کرتے رہے لیکن بارش نہ ہوئی ، سارا دن موسم گرم اور ہوائیں نہ چلنے سے حبس رہا  اور کچھ ہی علاقوں میں بادل برسے۔

کراچی میں آج بھی صبح سے ہی بادلوں کے ڈیرے ہیں گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات  نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش  ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش برسانے والا سسٹم  مشرقی سندھ میں موجود ہے، جس کے تحت شہر میں دوپہر یا شام کو بادل گرج چمک کے ساتھ برسیں گے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا یہ سلسلہ کل تک تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے جبکہ بارش کے  اس اسپیل سے 50 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور حبس سے نجات صرف ابر رحمت کے برسنے سے ہی ممکن ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ  حرارت 38 ڈگری تک جائے گا، شہرِ میں جنوب مغرب  سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔