Aaj TV - Pakistan

مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات
مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ تینوں رہنماؤں نےبجٹ،این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں آئینی ترمیم پر غیرلچکدار مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا۔

سابق صدرآصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے مولانا فضل الرحمان نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ آصف زرداری، بلاول بھٹواورمولانا فضل الرحمان کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹےجاری رہی۔ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ پی پی اورجےیوآئی نے ملکی سالمیت کےلئےسیاسی امورمیں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان حکومت چلانے کے اہل نہیں ہیں۔ گزشتہ برس میں نے ٹِڈی دَل کے حملوں سےمتعلق پارلیمان کو خبردار کیا مگر میرے خدشات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ ٹِڈی دَل کو نہ روکا گیا تو خوراک کا بحران ہوجائے گا۔  بجٹ اوراین ایف سی ایوارڈسےمتعلق کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ عوام امیدکی نظروں سےاپوزیشن جماعتوں کودیکھ رہی ہے۔ کوروناکےدوران حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ موجودہ حکومت میں سب سےزیادہ کرپشن میں اضافہ ہوا۔ عمران خان نیب کو استعمال کرکے اپوزیشن جماعتوں کے سیاست دانوں سے انتقام لے رہے ہیں۔2 سال میں حکومت نےعوامی مفادمیں کوئی کام نہیں کیا۔ تمام اپوزیشن جماعتیں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک پیچ پر ہیں۔

مولانافضل الرحمان نے آصف زرداری اوربلاول بھٹو کے نکات سے اتفاق کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نےملکی معیشت کو دیوارسےلگادیا۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی معیشت کی منفی شرح نمو نہیں ہوئی۔ معیشت بچانےکےلئےسب کوسلیکٹڈحکمرانوں سےمقابلہ کرناہوگا۔

ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں آئینی ترمیم پر غیرلچکدار مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔